• اکتوبر 23, 2020

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کل نیب میں طلب

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق  خواجہ آصف کو  26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا لیکن نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو کل 3 جولائی کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے  دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چینی جنگجو خاتون پر مبنی فلم ‘مولان’ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

Read Next

گلگت میں ایل او سی پر فوج کی اضافی تعیناتی کی بھارتی میڈیا کی خبر مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے