
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں،خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،سب نے اکٹھی ملاقاتیں کیں اور کھل کر ملاقاتیں کیں شیخ رشید نے کہا کہ نون اور شین کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے،مریم نواز جس روز سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ایک ملاقات کے دوران میں اور شہباز شریف ایک ٹیبل پر تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں شیخ رشید نے مزید کہا کہ پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا دونوں ملاقاتوں میں شامل تھا،تمام مسائل پر کھل بات ہوئی ،پہلی ملاقات 5 دوسری سوا 3 گھنٹے جاری رہی گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی
0 Reviews