• اکتوبر 24, 2020

‘ن لیگ عوام کا اعتماد کھو چکی، کم از کم وہ صحت کے معاملے پر بھاشن نہ دے’

اسلام آباد:معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد کھو چکی ن لیگ کم از کم صحت کے معاملے پر بھاشن نہ دے، نظام صحت کو مفلوج کرنے والوں کا صحت کے حوالے سے بیان بازی کرنا مضحکہ خیز ہے۔

معاون خصوصی نے کہا عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے کورونا کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو سراہا، سماجی بہبود کے پروگرامز میں خردبرد چھوٹے میاں کا وطیرہ رہا ہے، زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپنے والے ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے، احساس پروگرام کے لیے 208 بلين روپے مختص کرنا موجودہ حکومت کی فلاحی سوچ کی عکاس ہے، صحت انصاف کارڑ کی تقسیم بھی صحت کے شعبے میں حکومتی ترجیح کی طرف اشارہ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا اب تک پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں تقریباً 49 لاکھ خاندانوں میں صحت کارڑز تقسیم کیے جا چکے ہیں، صحت انصاف پاکستانی تاریخ کا پہلا پراگرام ہے جس کے تحت پورے کے پی میں صحت کی مفت سہولیات دی جائیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری، کورونا صورتحال کا جائزہ

Read Next

کراچی: شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور کورنگی کے علاقے تاحال زیرآب، شہری پریشان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے