• ستمبر 23, 2021

‘ن لیگ روایتی غنڈہ گردی سے باز رہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے’

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ روایتی غنڈہ گردی سے باز رہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیمپوں میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، ن لیگ کے کیمپ ووٹرز کے منتظر، رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی ن لیگ منہ کی کھا رہی ہے، پی ٹی آئی انشاءاللہ معرکہ سر کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پی پی 38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا، مافیا نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں، مافیا نے حلقہ کی عوام کیلئے کچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پی پی 38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے، پی ٹی آئی یہاں کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے، نیا، بدلتا، ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اٹلی میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

Read Next

نوکیا کے مشہور فون 6310 کی جدید ٹیکنالوجی کیساتھ واپسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے