• جولائی 6, 2022

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ: ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: حسان خاور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی، ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے، شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم  تھرڈ امپائر  کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘جتنے مظاہرے ڈی چوک میں ایک ماہ میں ہوتے ہیں، ہائیڈ پارک میں ایک سال میں نہیں ہوئے’

Read Next

ناروے کے کارسٹن وارہوم مین اور ایلین تھامسن ویمن اتھلیٹ آف دی ایئر قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔