• دسمبر 5, 2021

ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہےتوبیک ڈوررابطےختم کرے: قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہےتوبیک ڈوررابطےختم کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنی جماعت کو اپنے نظریے پر لے آئیں، پی ڈی ایم عملاً ختم ہوگئی۔ پیپلزپارٹی ہی پی ڈی ایم تھی۔ جب تک ہم پی ڈی ایم میں تھےاس میں جان تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں اتفاق رائےسےنئےانتخابی قوانین بنائےجائیں۔ آج حکومت خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ حکومت جو قانون بنانا چاہ رہی ہے وہ نہیں بنےگا۔ اگریہ حکومت گر جائے تو کیا ہم موجودہ انتخابی قوانین کے تحت انتخاب کرائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرتار پور راہداری حکومت کی اقلیتوں کے حقوق کے عزم کی عکاسی کرتی ہے: وزیراعظم

Read Next

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاکا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے