• دسمبر 8, 2021

ن لیگی صدر شہبازشریف سے ملائیشین ناظم الامور فیصل احمد صالح کی ملاقات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملائیشیا کے ناظم الامور فیصل احمد صالح کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملائیشیا کے چارج ڈی افئیرز نے لاہور میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شہباز شریف نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا میں ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک کے عوام باہمی احترام، عقیدے اور اسلامی اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

اس موقع پر ملائیشین ناظم الامور نے پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو سراہا۔ ملائیشیاکے ناظم الامور نے پنجاب کی ترقی، عوامی بہبود کے منصوبوں کے لئے شہبازشریف کی کاوشوں کی تحسین کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن، قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

Read Next

سیالکوٹ تا کھاریاں 4 رویہ سڑک کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے