• ستمبر 19, 2021

ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، شہباز شریف وہی پالیسی اپنا رہا ہے جو اس نے نواز شریف کو سعودیہ سے لانے کیلئے اپنائی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کیلئے سیاست کر رہی ہے، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے، یقین ہے آپ جیسی نالائق اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں، کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پولیس کے شہدا کو سلام، ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

Read Next

سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے