• مئی 26, 2022

نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، فیصلہ حکومت کو ارسال

لاہور:  نیپرا نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافہ کیا گیا ، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ بجلی کے301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہو گا۔

Read Previous

ہم تمہارے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا مقابلہ کرینگے: شہباز شریف

Read Next

Entertainment | 10 March 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔