• مارچ 2, 2021

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا

نیویارک:نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی مشق کےدوران محو پرواز تھا کہ اچانک فضا میں لڑکھڑانے لگا اور زمین پر گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی، ایئرپورٹ ایمرجنسی سروسز کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع کر دی گئی تھی۔ فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔ نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹرگرنےکی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

Read Next

بھارت میں کسانوں کا احتجاج مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے