• اکتوبر 30, 2020

نیول چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ،یادگار شہدا پر حاضری بھی دی

راولپنڈی:نیول چیف امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملاقات بھی کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ نے انہیں پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل امجد خان کی قیادت میں پاکستان نیوی کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی پاک بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی۔ جنرل ندیم رضا نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں

Read Next

11 آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے