• جنوری 22, 2021

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ترکی کے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں اور بحری دفاعی اداروں کے دورے کیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔ گلچک میں ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گلچک اور استنبول کے نیول شپ یارڈز کے دوروں کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جارہے میلجم جہازوں کے پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، وحید گل، رانا مبشر کے فرنٹ مینوں پر مقدمات درج

Read Next

ڈونلڈ ٹرمپ کا صومالیہ سے بھی امریکی فوجیوں کو واپس طلب کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے