• نومبر 29, 2021

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان آئیگی،یقین دہانی کرادی گئی

لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بورڈ کی جانب سے اگلے سال ستمبر میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے عین وقت پر سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دورہ پاکستان کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال ستمبر میں پاکستان آئے گی اور ون ڈے ،ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال سیریز کو اچانک ملتوی کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا بولا تھا لیکن پی سی بی ہوم سیریز کیلئے ڈٹا رہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘مین آف دی ٹورنامنٹ بابر اعظم کا بنتا تھا’ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Read Next

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سرسید سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ٹرائلز کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے