• اکتوبر 22, 2021

نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

لندن: نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس پر خواتین کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا کہ ان کے ہوٹل میں بم رکھ دیا جائے گا۔ ٹیم ممبر سے یہ بھی کہا گیا کہ دورے سے واپسی پر طیارے میں بم رکھ دیا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق دھمکی ملنے پر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے خود کو کمروں میں بند کرلیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ردعمل میں کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں براہ راست ویمن کرکٹ ٹیم کا ذکر نہیں۔ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔ تھریٹ ملنے کے بعد انگلینڈ میں ویمن ٹیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے: شاہد خاقان عباسی

Read Next

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، موہلنوال سے 4 دہشتگرد گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے