• اکتوبر 19, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نیویارک: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا، ہوسکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے نقصان پہنچانے کیلئے ناٹک کیا ہو۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک کے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹرز کو ہیلی کاپٹر سمیت تمام سہولیات دینے کی پیشکش کی، لیکن کرکٹ بورڈ نے ہر بات ماننے سے انکار کیا، وقت کے ساتھ سب کچھ سامنے آجائے گا، سیکیورٹی ایجنسیز نے آگاہ کیا کہ کوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں ہے۔

ادھر شاہ محمود قریشی نے مصر کے ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں یکساں اقدار تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، پاک مصر فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں

Read Next

جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس جاری، اردوان اور شیخ تمیم کا افغانستان سے تعاون پر زور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے