• ستمبر 23, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ٹیم اگست کے وسط میں پاکستان آئے گی۔

سیکورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں قیام کے دوران ریگ ڈیکاسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی وینیوز کا معائنہ کرے گی۔

پاکستان میں قیام کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

 اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایکسپرٹس کی سفارشات پرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچزستمبر/ اکتوبرمیں کھیلنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ شرلین چوپڑا کا راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام

Read Next

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں: اہم ترین فیصلہ ہو گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے