• اپریل 11, 2021

نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے: وسیم اکرم

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اعلان کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث بنا ہے، نیوزی لینڈ کورونا فری ملک ہے، پی سی بی کو نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے تمام حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے تھے، انہیں چاہیے تھا کہ کرکٹرز کو زیادہ وقت کے لیے پاکستان میں آئسولیشن میں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ میں تنہائی کا شکار اور اذیت میں مبتلا ہیں، کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ اڑھائی ہفتے سے ایک کمرے میں قید ہیں۔ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کراچی کی سمندری آلودگی کو اجاگر کرنا میرا ذاتی ایجنڈا نہیں، ساحل اور شہر کو گندگی سے پاک کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے، شہر قائد کا رہائشی ہونے کے ناطے اس کے مسائل سامنے لانا میری ذمہ داری ہے۔ لاہور میں خاتون کی جانب سے بابر اعظم پر لگائے گئے الزام پر وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم قومی کپتان اور بہترین بیٹسمین ہے، ان پر لگائے جانے والے الزامات سے متعلق حقائق سامنے آئے تو اظہار کیا جا سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کنکوشن متبادل یزویندر چاہل نے بھارت کو میچ جتوا دیا

Read Next

ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر سے دو ارب 80 کرورڑ ڈالر کے نقصان کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے