• جنوری 28, 2021

نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کرکٹ حکام میں کھلبلی مچ گئی، سیریز سے پہلے کوویڈ کلیئرنس درد سر بن گئی، موجودہ صورتحال میں کھلاڑی ٹریننگ شروع نہ کر سکے۔ قومی سکواڈ کے ایک رکن میں کورونا کی تشخیص خطرے کی علامت بن گئی۔ کیوی حکام نے کورونا کا شکار کھلاڑی کو آئیسولیٹ کر دیا، کس کس سے ملے، روٹین کیا رہی، سخت سوالوں کا انٹرویو، تین روزہ آئیسولیشن پیریڈ مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی معمولی ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ 6 میں سے 3 ارکان کے ٹیسٹ اب منفی آ گئے ہیں۔ کیوی آفیشلز کی پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی دھمکی پر قومی سکواڈ بہت محتاط ہوگیا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کڑی نگرانی کا بھی ٹاسک دے دیا تھا۔14 روز آئیسولیشن اور طبی معائنوں میں گزارنے کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہو سکیں گے۔ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر کو شروع ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی کسانوں کا احتجاجی جلوس تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دلی پہنچنے میں کامیاب

Read Next

پہلا ون ڈے: کینگروز نے سورماؤں کو شکست کے گڑھے میں دھکیل دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے