• جنوری 27, 2021

نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 54 میں سے 44 ارکان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

آکلینڈ:نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی۔10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا۔ ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے جبکہ کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے۔ کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن کا پہلے 100 روز کے دوران قوم سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کرنے کا فیصلہ

Read Next

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر اتفاق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے