• ستمبر 23, 2021

نیوزی لینڈ، انگلش بورڈ کے سکیورٹی افسران کی پاکستان آمد جلد متوقع

لاہور: قومی ٹیم کیخلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی افسران پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے کھیلنا آنا ہے۔ کیویز ٹیم نے 11 ستمبر جبکہ مورگن الیون اکتوبر کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

نیوزی لینڈ کے سکیورٹی افسر ریگ ڈیکسن اتوار جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی افسر ڈیوڈ سنیرز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔ دونوں سکیورٹی ایکسپرٹ پنجاب اور وفاقی سکیورٹی آفسران سے بریفنگ لیں گے اور قذافی سٹیڈیم اور روالپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرینگے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ سیکورٹی افسر ریگ ڈیکسن 27 اگست کو نیوزی لینڈ واپسں جا کر رپورٹ دیں گے، انگلینڈ کے سکیورٹی افسر نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام تک ایک ماہ پاکستان ہی رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

Read Next

دوسرا ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے