• ستمبر 20, 2021

نینسی پلوسی کی کابل کا دورہ کرنے پر کانگریس ارکان پر تنقید

واشنگٹن: امریکی ایوان ِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کابل کا دورہ کرنے پر کانگریس کے ارکان پر تنقید کی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایسے دورے امریکیوں کو نکالنے کے کام میں خلل پیدا کر سکتے ہیں اور اس سے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کے کئی اراکین افغانستان جانا چاہتے ہیں تاہم اس وقت ایسا کرنا نادانی ہوگی۔

ڈیموکریٹک اور ریپبلکنز ارکان کابل ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلموں سے قبل کوئلہ کمپنی میں ملازم تھا، امیتابھ بچن کا انکشاف

Read Next

شاہ محمود قریشی کی تاجک ہم منصب کیساتھ ملاقات، افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے