• جون 24, 2021

نیمل خاور نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی

لاہور: شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوالی۔

 رپورٹ کے مطابق نیمل نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کوروناویکسین کی پہلی خوراک لگواتے ہوئے نظر آرہی ہیں تاہم تصویر میں انہوں نے اپنا چہرہ ایموجی سے چھپا دیاہے ۔نیمل خاور کاکہناہے کہ کورونا ویکسین لگواکرانہوں نے قومی فریضہ انجام دے دیا ۔

واضح رہے کہ نیمل خاور اداکار حمزہ علی عباسی کی شریک حیات ہیں اور اس خوبصورت جوڑی کا پیارا سی بیٹا مصطفی عباسی ہے۔ نیمل اپنے بیٹے کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیمل سے پہلے کئی دیگر شوبز شخصیات بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں عفت عمر، سیمی راحیل، ثمینہ پیرزادہ، احمد علی بٹ، ایاز سمو، ارمینا خان اور دیگر شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شادی کے لئے دراز قد مرد اچھا لگے گا، اداکارہ رمشا خان

Read Next

خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے