• ستمبر 20, 2021

نیلسن منڈیلا کے پوتے اور داماد کا تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان

جوہانسبرگ:  کشمیریوں کی حمایت میں جنوبی افریقا کے رہنما بھی سامنے آ گئے، عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا اور داماد پرنس موذی دلامنی نے تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور بھارت سے بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ بھی کر دیا۔

پوتا نیلسن منڈیلا مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ ہم جنوبی افریقا کی عوام اور رائل ہاؤس آف منڈیلا کی طرف سے کشمیریوں کے لیے امن اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں۔ ہم دنیا کے تمام آزادی پسند انسانوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم کشمیریوں کی انصاف اور حقِ خود ارادیت کی جدو جہد کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ رائل ہاؤس آف منڈیلا کشمیریوں کی دہائیوں پر مبنی جدو جہد کو سپوٹ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کہ انہیں انصاف نہیں مل جاتا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حقِ خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے ہم واضح طور پر بھارت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے ورنہ اسے انسانیت کے خلاف کئے گئے جرائم کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

داماد نیلسن منڈیلا پرنس موذی دلامنی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منظر نامے میں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر ہمیشہ سے تشویش رہی ہے۔ اقوام متحدہ بھی مسئلہ کشمیر سے متعلق مدتوں پہلے اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔ آج جو کشمیر کا معاملہ زیر بحث ہے اس پر اقوام متحدہ اظہار رائے کرچکا ہے کہ کشمیر کی سرزمین پاکستان کی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حیدر آباد: دو کزنوں سمیت 4 نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

Read Next

پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے آئن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد دستخط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے