• جولائی 30, 2021

نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب

تل ابیب:  بالاخر بنیامین نتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹی نے نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ 60 ممبران نے نفتالی بینٹ کے حق میں جبکہ 59 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔

ووٹنگ سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ ’نسیٹ‘ کے اجلاس سے نیتن یاہو، بینیٹ اور لاپید نے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ 3 جون کو اپوزیشن کی 8 پارٹیز کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت یائر لاپید اور ان کے اتحادی نفتالی بینٹ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دو، دو سال مدت کے لیے فائز رہیں گے۔

بینٹ پہلے دو سال جبکہ لاپید آخری دو سال کے لیے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تاریخی معاہدے میں ایک چھوٹی اسلامی جماعت دی یونائٹڈ عرب بھی شامل ہے جو مخلوط حکومت کی تشکیل کی حمایت کرنے والی پہلی عرب پارٹی ہوگی۔

تاہم اس معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت تھی اسی لیے آج اتوار کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس سے مزید 34 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1019 نئے مریض

Read Next

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم اور آٹے بحران کے خدشات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے