• اکتوبر 30, 2020

نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے: رانا ثناء

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پورے شہر میں رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھا جاسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے، فسطائی سوچ اور مسترد حکمران کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام کا راستہ روکا جاسکا، نہ آج روکا جاسکے گا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے

Read Next

بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،واپس نہیں جاؤں گی ،نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں،مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے