• اکتوبر 27, 2020

نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب )  نے مریم نواز اور لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا، مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پردرج کیاجائے گا۔

دوسری جانب نیب دفترکے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پرغور کیا جائے گا ،ذرائع نیب. کا کہنا ہے مریم نواز کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری ہوگا۔

یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،واپس نہیں جاؤں گی ،نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں،مریم نواز

Read Next

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی: وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے