• اکتوبر 25, 2020

نیب کا مریم نواز کی پیشی سے متعلق اعلامیہ جاری، ہنگامہ کرنیوالے لیگی کارکن گرفتار

لاہور، نیب نے مریم نواز کی پیشی پر کشیدگی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے نیب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، مریم خود پیش ہونے کے بجائے کارکنوں کےساتھ آئیں، نیب دفتر کے باہر کارکنوں کے ذریعے منظم انداز میں بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب نیب آفس کے باہر لیگی کارکنوں کی پکڑدھکڑ شروع ہو گئی، پولیس نے مریم نواز کے واپس جانے کے بعد لاٹھی چارج کی اور متعدد کارکناں کو گرفتار کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی: وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

Read Next

لیگی کارکنان کو پیشی پر ساتھ لانا سوچی سمجھی سازش ہے، راجہ بشارت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے