• جولائی 31, 2021

نیب کا مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہاییکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے

پراسکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، لیگی رہنما طلبی کے باجود پیش نہیں ہوتیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،ان کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ

Read Next

’پارری گرل کے 13 لاکھ فالوورز،مداحوں کیلیے سپیشل ویڈیو جاری ریلیز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے