• اکتوبر 25, 2020

نیب کا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

NAB Decides To Bring Back Nawaz Sharif, Salman Shehbaz

Read Next

نوزا شریف کی لندن روانگی سے پی ٹی آئی کے بیانے کو شدید دھچکہ لگا:فواد چوہدری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے