
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ پرمقدمات کا بہت بڑا بوجھ ہے، جسے کم کرنا ہے، نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے، اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ درخواست ایک سال پہلے دائر کی گئی لیکن آج دوران سماعت نیب مزید دستاویز رات جمع کرانے کی مہلت مانگ رہا ہے، عدالت نے نیب کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔
0 Reviews
Tags: 92 news headlines a1 tv a1tv a1tv pakistan breaking news latest news pakistan news PM Imran Khan