• نومبر 24, 2020

نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے،شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے۔ احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ان کا منصوبہ ہے، منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے، اس منصوبے کو چار سال تک جان بوجھ کر روکا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال میں پہلی بار بڈنگ انتہائی سستی کروائی اور 81 ارب روپے کی رقم بچائی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیس مجھ پر بنا دیں۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور وکلا میں کشیدگی کے باعث عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے

Read Next

عمران خان زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،نواز شریف کی واپسی کے اقدامات کا جائزہ لے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے