• اکتوبر 24, 2020

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی طلب کر لیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے

نیب ذرائع کے  مطابق احتساب بیورو مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کر رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کے خلاف حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے ہیں۔

نیب نے ان کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی۔ مذکورہ کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں پرائمری سکولز کھل گئے، پہلی سے پانچویں تک کلاسز کا آغاز

Read Next

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ سے مباحثے میں انشاءاللہ کہہ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے