• اکتوبر 27, 2020

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کرلیا۔ نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ دستاویزکے مطابق ضیاء الرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔ ضیاء الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ ضیاء الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب قرار دیدیا

Read Next

لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود دو سال مکمل ہوئے: فیاض الحسن چوہان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے