• اکتوبر 23, 2020

نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ سٹی کیس میں ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

نیب نے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے، رولز کے تحت نیب مقدمات کی تین رکنی بنچ سماعت کر سکتا ہے، جب کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو دو رکنی بینچ نے ضمانت دی۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے کرپشن کیس کا ٹرائل متاثر ہوگا، عدالتی فیصلے میں لارجر بنچ کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ضمانت کا فیصلہ مختصر لکھا جائے۔

قومی احتساب بیورو نے درخواست میں کہا کہ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے 87 صفحات کا فیصلہ لکھا جو عدالتی فیصلے کے خلاف ہے، عدالت اپنے فیصلے سے پیرا گراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 تک حذف کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے: اٹارنی جنرل

Read Next

نیب میں پیش ہو کر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی،وزیر اعلیٰ پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے