• اکتوبر 27, 2020

نیب نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین ‏‏کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

راولپنڈی: صدر آصف زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں، نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت ‏‏میں پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا جس میں آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں، ضمنی ریفرنس میں ‏‏کرپشن کی رقم اوروعدہ معاف گواہوں کی تعداد بڑھ گئی۔ سابق ہے ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 ارب سے بڑھ کر3.74 ارب جبکہ ‏‏وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25-25 فیصد کے شراکت دارہیں، آصف ‏‏زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں، اقبال میمن اور یونس ‏قدوائی ‏بھی پارک لین میں شئیرہولڈرتھے۔ گواہوں نے بیان میں بتایا کہ تمام ‏معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے ‏کہنے پر کرتے رہے، ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران ‏نے پارک لین کے معاہدوں، جعلی ‏دستاویزات ‏میں مدد کی، جعلی دستاویزات پرپارک لین کمپنی نے قرض لیا اورپھرقرضہ واپس کرنے سے ‏انکارکردیا۔ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر دس اگست کو فرد جرم ‏عائد کی تھی، عدالت نے نیب ‏کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کر رکھے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دو سال سے نااہل ٹولہ پاکستان پر مسلط، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا: مریم اورنگزیب

Read Next

شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار نے 4 صفحات پر مشتمل جواب نیب میں جمع کرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے