• اکتوبر 23, 2020

نیب میں پیش ہو کر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شراب لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے، دامن صاف ہے، جب بھی بلایا جائے گا، پیش ہوں گے، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔

نیب پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا، صرف ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا، نیب کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے، ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا نیب میں پیش ہو کر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی، عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا ہوں، گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا، قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا، قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

Read Next

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020 سمیت5 قوانین منظور کرلیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے