• جنوری 22, 2021

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس: جعلی اکاؤنٹس کیسز کا گیارہواں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا گیارہواں کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کے خلاف ریفرنس دائر ہوگا۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے، نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تجاوزات کے خاتمے کا کیس:وزیر اعلیٰ سندھ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت

Read Next

آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں، شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے