• اکتوبر 31, 2020

نیا نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا: بابر اعوان

اسلام آباد: بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیا نقشہ جاری کیا گیا جسے کابینہ نے متفقہ منظور کیا، نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا، اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی مظالم سے شہید کشمیریوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سو رہی ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

بابر اعوان نے بھارت کو پیغآم دیتے ہوئے کہا کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خوفناک صورت حال پر فوری کارروائی کا مطالبہ

Read Next

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ہمارے وجود کا مسئلہ ہے، محبوبہ مفتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے