• جون 22, 2021

نکاح کرنا سنت ہے ، متھیرا کا ملالہ کے بیان پر ردعمل

کراچی: اداکارہ اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر ردعمل دیا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے، خود جتنی بھی ماڈرون ہوں مگر اپنے بچوں کوہمیشہ نکاح کرنے پر زور دوں گی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اکاونٹ پرسٹوری میں کہا ہے کہ مجھے ووگ میگزین کے سرورق پر ملالہ کی تصویر پسند آئی۔ پھر انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاح صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے بلکہ اس طرح آپ درست طریقے سے اپنی نئی اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔ متھیرا نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں ،میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: فنڈز کی کمی کے باعث 345 ترقیاتی منصوبوں میں سے تاحال کوئی مکمل نہ ہو سکا

Read Next

خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرادو: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے