• اکتوبر 26, 2021

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے موٹروے پر اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور: گوجرہ کے قریب نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے 18سالہ لڑکی کو موٹروے ایم فور پر اجتماعی زیادتی کا شانہ بنا دیا، متاثرہ لڑکی کو ایک ملزمہ نے انٹرویو کے لئے بلایا تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 18 سالہ ارم النساء نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ اس کو موبائل پر میسج آیا کہ آپ کی نوکری کے بارے گوجرہ میں انٹرویو ہے، جب وہ انٹرویو دینے کے لئے گوجرہ پہنچی تو ملزمان حماد، رحمن اور لائبہ اسے سیاہ رنگ کی گاڑی میں بٹھا کر موٹر وے ایم فور پر فیصل آباد کی جانب لے گئے اور گاڑی میں ہی 18 سالہ ارم النساء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور فیصل آباد انٹر چینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور ڈی این اے کروایا جا رہا ہے۔ خاتون ملزمہ سمیت تینوں ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر دیا مگر معاملہ بظاہر مشکوک لگ رہا ہے تاہم حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صدر پیوٹن کی امریکہ کو ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی میں تجارت کرنے کی دھمکی

Read Next

آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے