• فروری 28, 2021

نون لیگ نے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

لاہور: نون لیگ نے بھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دو تہائی اکثریت نہ ہونے پر آڈریننس کا اجرا جہالت کی انتہا ہے، یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران نیازی اپنے دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا، امید ہے عدالت صدارتی آرڈیننس کو واپس کر دے گی، آرڈیننس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، کل حکومت 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری کرے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا ہے، حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی، ہم نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 5 گھر بھی نہیں بنے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں تاریخی مہنگائی کر دی، کل عمران خان نے علما کے سامنے جھوٹے الزامات لگائے، بہتان کی نحوست ہے جس وجہ سے حکومت نہیں چل رہی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

علی سدپارہ کی تلاش کا مشن، سرچ آپریشن کیلئے سی 130 جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ

Read Next

کابینہ کا اجلاس، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے