• اکتوبر 24, 2020

نون لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے،شہباز گل

اسلام آباد،معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بیانیے کی مخالفت پر جلیل شرقپوری سے ناروا سلوک قابل افسوس ہے،نون لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے،یہ لوگ ووٹ نہیں نواز شریف کو عزت دو چاہتے ہیں،شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے سزا پر ن لیگ نے بیانیہ شروع کیا کہ مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا کے بعد بیانیہ آیا ووٹ کو عزت دو ،ووٹ کو عزت دو میں سے بیانیہ نکلا میں بیمار ہوں،ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے دوسری طرف منتخب نمائندوں کی تذلیل کرتی ہے،ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کیساتھ غیر مناسب سلوک کیا،جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کیا تھا  شہبازگل کا کہنا تھا ن لیگ ماضی کی طرح عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے، اب (ن) لیگ خود کو انقلاب لانے والی پارٹی کہہ رہی ہے، ہم ووٹ کو عزت دینے والے تھے، کیا جلیل شرقپوری ووٹ لے کر نہیں آئے ؟ کیا کیپٹن (ر) صفدر یوسف رضا گیلانی سے نہیں ملتے رہے ؟ کیاعزت صرف شریف خاندان کی ہے، کسی اور کی نہیں ؟ ووٹ کوعزت دو کے دعویداروں نے محمد خان جونیجو کا ساتھ کیوں نہیں دیا ؟ نواز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے انتخابی مہم چلائی، ن لیگ کا ووٹ کوعزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا عوام جانتے ہیں چھانگا مانگا میں کیسے ارکان کی خرید و فروخت ہوئی، سب جانتے ہیں سپریم کورٹ پر حملہ کس نے اور کیوں کرایا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے والوں سے سب واقف ہیں، نواز شریف جونیجو، بینظیر کی منتخب حکومتوں کیخلاف بھی کام کرتے رہے، ان لوگوں نے میمو گیٹ سکینڈل میں حکومت کے خلاف سازش کی، ن لیگ میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو رسوا کیا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کی تقریر پر میرا موقف آج بھی وہی ہے،جلیل شرقپوری

Read Next

وزیر اعظم کا اشیاء کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایت کا نوٹس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے