• اپریل 16, 2021

نومنتخب امریکی صدر پالتو کتے کیساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن پالتوکتے کےساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے۔

نومنتخب صدر کے آفس سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن کا ٹخنہ مڑ گیا ہے، ڈاکٹرز ان کے ٹخنے کا معائنہ کریں گے، نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی عمر 78سال ہے۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جوبائیڈن کو کئی ہفتے واکنگ بوٹ کا استعمال کرنا پڑ سکتاہے، دوسری جانب ان کے حریف صدر ٹرمپ نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ تاحال اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ امریکی انتخابات میں اسی تنازع کے سبب روسی صدر پوٹن نے جوبائیڈن کو مبارکباد نہیں دی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک مخالف فریق یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کی فتح تسلیم نہیں کی جاتی، وہ ان کو مبارکباد نہیں دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے امریکہ روس تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این سی اوسی اجلاس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد پر پہنچ گئی

Read Next

ترکی میں کورونا سے مزید 185 افراد جاں بحق، برطانیہ نے تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے