• مارچ 5, 2021

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری،حملوں کا خطرہ،امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے خبردار کردیا

امریکی ہوم لينڈ سکيورٹی نے خبردار کیا ہے کہ نومنتخب امريکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران مقامی انتہا پسندوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔واشنگٹن میں کيپٹل ہل کی عمارت کے اطراف سکيورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔افتتاحی تقريب ميں شرکت کے ليے ٹکٹ دستياب نہيں ہیں۔بیس جنوری کونومنتخب صدر جُوبائيڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہوم لينڈ سکيورٹی،ايف بی آئی، اورديگر 8 سکيورٹی ايجنسيزنے مشترکہ طورپر خبردار کرديا ہے کہ مقامی انتہا پسند تقريب ثبوتاژ کرسکتے ہيں۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو نئی انتظامیہ کی آمد پر خوش نہیں ہیں۔واشنگٹن میں کيپٹل ہل کی عمارت کے اطراف کا سارا علاقہ سيل کرديا گيا ہے اور انتہائی سخت سکيورٹی تعينات ہے۔اس علاقے میں اضافی باڑيں لگادی گئی ہيں جبکہ نيشنل گارڈز کی پيٹرولنگ مسلسل جاری ہے اورسارا علاقہ وار زون کا منظر پيش کررہا ہے۔فيڈرل بيورو آف انويسٹی گيشن آن لائن چيٹنگ کوبھی بڑے پيمانے پر ٹريک کررہی ہےتاکہ ہنگامہ آرائی کے کسی بھی منصوبے سے نمٹا جاسکے۔اس بار نومنتخب صدر جوبائيڈن کی افتتاحی تقريب ميں شرکت کے ليے ٹکٹ بھی دستياب نہيں ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Breaking News : MirpurMathilo : Loud explosion at Mirpurmathilo Ranger’s Headquarters

Read Next

ٹرمپ کی رخصتی قریب، کیپیٹل ہِل کی سکیورٹی ریٹائرڈ جنرل کے حوالے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے