• ستمبر 19, 2021

نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر دہشتگرد بھیجنے کا الزام جھوٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت، اسرائیل، این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر میڈ یٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

Read Next

گرین لائن بس منصوبہ: گورنر سندھ نے کراچی کے باسیوں کیلئے اچھی خبر سنا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے