• ستمبر 26, 2021

نور مقدم قتل کیس: گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: ( ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار سفاک ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پیر کے روز ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کر دی۔

سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کون ہے ؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تین دن میں اس سے آلہ قتل چاقو برآمد کرلیا جبکہ اس سے پستول بھی قبضہ میں لیا گیا اور خون کے نمونہ جات لیے ہیں، ملزم کا موبائل ریکقر کرنا ہے، استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ کی طرف سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ موبائل برآمدگہ بہت ضروری ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کرتے ہوئے پیر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘عید پر پولیس اور انتظامیہ نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، مبارکباد کے مستحق ہیں’

Read Next

کورونا کا زور، مزید 32 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 1841 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے