• ستمبر 18, 2021

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، اسلام آباد پولیس نے چالان مکمل کر لیا

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کا چالان مکمل کر لیا ہے۔

وفاقی پولیس نے مقدمے کے چالان میں ظاہر جعفر کو مقتولہ نور مقدم کا قاتل اور مرکزی ملزم قرار دیا گیا۔ ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازمین بھی شریک ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔ چالان میں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کے ٹھوس شواہد شامل ہیں، شریک ملزمان پر اعانت جرم، شواہد مٹانے اور جرم کو چھپانے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے چالان میں مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی پولیس آئندہ ہفتے چالان اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں جمع کرائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عثمان بزدار سے وفاقی وزیر مونس الہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 تک پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے