• ستمبر 23, 2021

نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر میشا شفیع نے صباقمر کو منافق قرار دے دیا

لاہور:  پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر اداکارہ صباقمر کو منافق قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام گھر پر بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔ ملزم ظاہر اور اس کے والدین اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں مردوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کرنے، انہیں ہراساں کرنے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل کرنے کے خلاف آوازاٹھاتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تمام مردوں سے درخواست کی تھی کہ اگر آپ سچے مرد ہیں اور آپ نے کبھی بھی زندگی میں کسی عورت کی پرواہ کی ہے تو براہ مہربانی اپنے ارد گرد موجود درندہ صفت مردوں کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے یہ بھائی بھائی کا کھیل بند کریں۔ اگر آپ یہ نہیں کرسکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ پر اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون نور مقدم کیس پر آواز اٹھاتے ہوئے لکھا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایک معصوم زندگی کو درندگی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کب تک اس بدصورت پہلو کو نظرانداز کرتے رہیں گے اور اپنی زندگی میں آگے بڑھتے رہیں گے؟ اس پوسٹ کے ساتھ صبا قمر نے’’نور مقدم جسٹس‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تاہم گلوکارہ میشا شفیع نے صبا قمر کو منافق قراردے دیا۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہراساں کرنے والے شخص کے ساتھ جانتے بوجھتے اس کی حمایت کرنا اور پھر درندہ صفت اور سفاک مردوں پر تنقید کرنا منافقت ہے۔ خواتین و حضرات منافقت ایسی ہی نظر آتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز

Read Next

کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے