• اکتوبر 22, 2021

نوجوت سدھو نے کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس پنجاب کے سربراہ ، وزیر رضیہ سلطانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سندھ سدھو جو کہ رواں سال کانگرس بھارتی پنجاب کے چیف مقرر ہوئے تھے نے اب کانگریس پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد سدھو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تھے ۔ لیکن ریاست کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے ان کا نام ہی تجویز نہیں گیا جس پر وہ کافی مایوس تھے۔

اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سدھو نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے تھے جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا کرتار پور راہداری کی تعمیر کے دلیرانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نفع ونقصان کو خاطر میں لائے بغیر یہ کام کیا ہے اور ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

امریندرسنگھ،نوجوت سنگھ سدھوکے بعد پنجاب کی وزیررضیہ سلطانہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بچوں کے بال،کان کھینچنا جرم ہوگا،سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں بل منظور

Read Next

پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا: مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے