• فروری 25, 2021

نواز شریف کے بیانیہ ن لیگ میں درارڑڈال رہا ہے،غلام سرور

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیہ ن لیگ میں درارڑ ڈال رہا ہے جس سے عوام پریشان ہو کر ہمارے پاس آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اب اپوزیشن  تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کریں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی انہوں منہ کی کھانا پڑے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ 2023 کا الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گے کیونکہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر کا بین الاقوامی پراجیکٹ رنگ روڈ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ اسی سال شروع کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح کا پراجیکٹ رنگ روڈ 110 کلو میٹر بنتا ہے جس میں سے 66 کلومیٹر پنجاب کی حدود میں ہے باقی اسلام آباد کی حدود میں ہے اور 30 جون 2021 سے پہلے رنگ روڈ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کا حصہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کریں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایرانی فوجی مشقوں میں بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Read Next

’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘جمائما کی فلم میں سجل علی نظر آئیں گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے